ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عوام کا فیصلہ انکساری کے ساتھ قبول ہے: راہول گاندھی

عوام کا فیصلہ انکساری کے ساتھ قبول ہے: راہول گاندھی

Fri, 11 Mar 2022 06:57:01    S.O. News Service

نئی دہلی،11؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) سابق کانگریس صدر راہول گاندھی نے آج کہا کہ ان کی پارٹی‘ اسمبلی انتخابات میں عوام کے فیصلہ کو انکساری کے ساتھ قبول کرتی ہے اور اس سے سبق حاصل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی‘ ملک کے عوام کے مفاد میں کام کرتی رہے گی۔ اترپردیش‘ اترکھنڈ‘ گوا اور منی پور کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کوئی مقام حاصل کرنے میں ناکام رہی جبکہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے مقابلہ میں شکست سے دوچار ہوئی جس کے بعد راہول گاندھی نے یہ تبصرہ کیا۔

انہوں نے ٹویٹر پر کہا کہ عوام کا فیصلہ انکساری کے ساتھ قبول ہے۔جن لوگوں کو خط ِ اعتماد حاصل ہوا ہے ان کے لئے میری نیک تمنائیں۔

میں تمام کانگریس کارکنوں اور والنٹیرس کا ممنون ہوں جنہوں نے سخت محنت اور وقف ہوکر کام کیا۔ ہم اس سے سبق سیکھیں گے اور ہندوستان کے عوام کے مفاد کے لئے کام جاری رکھیں گے۔


Share: